بیٹی کی وجہ سے پی این بی گھوٹلہ پر جیٹلی خاموش: راہل

پی این بی ملزمین نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی وکیل بیٹی کی لا فرم کو بڑی رقم کی ادائیگی کی تھی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ بینک گھپلہ کے ملزمین نے معاملہ سامنے آنے سے پہلے ہی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی وکیل بیٹی کی لا کمپنی کو بڑی رقم دی تھی اس لئے جیٹلی اس گھپلہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہ انکشاف ہوا ہے کہ بینک گھپلہ کے سامنے آنے سے پہلے ملزمین نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی وکیل بیٹی کی لا فرم کو بڑی رقم کی ادائیگی کی تھی اور اس لئے ہمارے وزیر خزانہ بیٹی کو بچانے کے لئے پنجاب نیشنل بینک گھپلہ معاملہ میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

کانگریس کے صدر نے کہاکہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ملزمین سے وابستہ کئی دیگر لافرموں پر چھاپے مارے ہیں لیکن وزیر خزانہ کی وکیل بیٹی کے معاملہ میں وہ بے اثر ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ سی بی آئی متعلقہ دیگر لا فرموں پر چھاپے مارسکتی ہے تو اس کی فرم پر کیوں نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Mar 2018, 2:10 PM