دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ارون جیٹلی کا انتم سنسکار

ارون جیٹلی نے گزشتہ روز 66 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد دہلی کے ایمس میں آخری سانس لی، آج دہلی میں واقع نگم بودھ پر ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

25 Aug 2019, 3:10 PM

دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ارون جیٹلی کا انتم سنسکار

دہلی کے نگم بودھ گھات پر ارون جیٹلی کی آخری رسومات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ گھاٹ پر امت شاہ پہنچ گئے ہیں جبکہ بی جے پی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی، سابق وزیر علیٰ رمن سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا، اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی نگم بودھ گھاٹ پر موجود ہیں۔

25 Aug 2019, 2:10 PM

نگم بودھ گھاٹ پہنچا ارون جیٹلی جسد خاکی، کچھ دیر میں انتم سنسکار

ارون جیٹلی کا جسد خاکی دہلی میں واقع نگم بودھ گھاٹ پر پہنچ گیا ہے جہاں کچھ ہی دیر میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ دریں، بی جے پی دفتر سے نگم بودھ گھاٹ کے درمیان راستے پر حفاظت کی سخت انتظامات کئے گئے۔

25 Aug 2019, 1:45 PM

رون جیٹلی آخری سفر پر روانہ، نگم بودھ گھاٹ پر ہوگا انتم سنسنکار

ارون جیٹلی کا جسد خاکی بی جے پی کے صدر دفتر سے اب نگم بودھ گھاٹ لے جایا جا رہا ہے۔ ان کی آخری رسومات 2.30 بجے ادا کی جانی ہیں۔ نگم بودھ گھاٹ پر انتم سنسکار کی تیاری پوری کر لی گئی ہے۔


25 Aug 2019, 1:10 PM

جیٹلی کے آخری دیدار کے لئے بی جے پی دفتر پہنچے لوت

ارون جیٹلی کا جسد خاکی بی جے پی کے صدر دفتر میں رکھا گیا ہے جہاں اہم شخصیات اور عام لوگوں کا آخری دیدار کے لئے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ اور پیوش گوئل سمیت متعد اہم لیڈران نے جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کر دیا ہے۔

25 Aug 2019, 11:45 AM

ارون جیٹلی کا انتم سنسکار آج، بی جے پی کے دفتر پہنچا جسد خاکی

ارون جیٹلی نے گزشتہ روز 66 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد دہلی کے ایمس میں آخری سانس لی، آج دہلی میں واقع نگم بودھ پر ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ سے بی جے پی دفتر پہنچ گیا ہے۔ جسد خاکی کو پھولوں سے لدی فوجی گاڑی کے ذریعے بی جے پی کے دفتر پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کے دفتر میں جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے 2 بجے تک رکھا جائے گا اس کے بعد نگم بودھ گھاٹ لے جایا جائے گا۔

ارون جیٹلی کے انتقال پر ملک بھر کی اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ جیٹلی کے انتقال جت طعد دانشمند طبقہ میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے جیٹلی کو قابل اعتماد معاون اور قابل وکیل قرار دیا اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔