ارنب گوسوامی اور ریپبلک ٹی وی کے دیگر ادارتی عملہ سے ممبئی پولیس نے کی پوچھ تاچھ

23 اکتوبر کو ممبئی سی آئی ڈی کی اسپیشل برانچ میں تعنیات پولیس سب انسپکٹر ششی کانت پوار کی شکایت پر این ایم جوشی مارگ پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے ادارتی عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

ارناب گوسوامی
ارناب گوسوامی
user

یو این آئی

ممبئی: محکمہ پولیس کی بدنامی اور اشتعال انگیزی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے بعد آج یہاں ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے ادارتی عملے سے اپنی تفشیش کا اغاز کیا۔ مقامی این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن میں آج صبح ریپبلک ٹی وی کے ڈپٹی ایڈیٹر شون سین کو طلب کیا گیا تھا جو چینل کے سربراہ ارنب گوسوامی کے ھمراہ حاضر ہوے۔ پولیس نے ان سے تفشیش کی اس کے بعد دوپہر میں ایگزیکٹو ایڈیٹر نرنجن ناراٰئن سوامی سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

واضح رہے کہ کل ممبئی سی آئی ڈی کے اسپیشل برانچ میں تعنیات پولیس سب انسپکٹر ششی کانت پوار کی شکایت پر این ایم جوشی مارگ پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے ادارتی عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ ایف آئی آر میں جن ملزمین کے ناموں کا اندراج کیا گیا تھا اس میں ریپبلک ٹی وی چینل کے ایگزیکٹو ایڈیٹر نرنجن ناراٰئن سوامی، ڈپٹی نیوز ایڈیٹر ساگریکرا میترا، اینکر / سینئر ایسوسی ایٹ ایڈیٹر، شیوانی گپتا، ڈپٹی ایڈیٹر شون سین دیگر ادارتی عملہ اور نیوز روم انچارج شامل ہیں۔


تعزیرات ھند کی مختلف دفعات اور ممبئی پولیس ایکٹ کے تحت درج کی گئی ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے شکایت کی تھی کہ چینل اور اس کے عملے نے جمعرات (22 اکتوبر) کو کچھ ایسی خبریں نشر کیں جن میں دیگر باتوں کے علاوہ، جان بوجھ کر ممبئی پولیس فورس اور اس کے سربراہ، پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا تھا کے ممبی پولیس کی شبیہ کو داغدار کرنے کے مقصد سے رپورٹ نشر کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔