فوج اراضی گھوٹالہ: کولکاتا کے گرفتار کاروباری امت اگروال اور دلیپ گھوش کی عدالت میں پیشی، بھیجا گیا سنٹرل جیل

ای ڈی نے دونوں ملزمین کو پوچھ تاچھ کے لیے پانچ دنوں تک ریمانڈ پر لینے کی عرضی دی تھی، لیکن عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔ ای ڈی اب کچھ دنوں کے بعد انھیں ریمانڈ پر لینے کے لیے عدالت کے پاس درخواست دے گی۔

<div class="paragraphs"><p>امت اگروال اور دلیپ گھوش، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

امت اگروال اور دلیپ گھوش، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

رانچی کے مشہور فوج اراضی گھوٹالہ میں گرفتار کیے گئے کولکاتا کے دو بڑے کاروباریوں امت اگروال اور دلیپ گھوش کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان رانچی واقع پی ایم ایل اے (پریونشن آف منی لانڈرنگ) کورٹ میں پیش کیا گیا۔ یہاں سے انھیں عدالتی حراست میں رانچی کے برسا منڈا سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔ ای ڈی نے دونوں ملزمین کو پوچھ تاچھ کے لیے پانچ دنوں تک ریمانڈ پر لینے کی عرضی دی تھی، لیکن عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔ ای ڈی اب کچھ دنوں کے بعد انھیں ریمانڈ پر لینے کے لیے عدالت کے پاس درخواست دے گی۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ہی کاروباریوں پر رانچی میں فوج کے قبضے والی 4.5 ایکڑ زمین کے فرضی دستاویز کی بنیاد پر خرید و فروخت میں شامل رہنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں رانچی کے سابق ڈپٹی کمشنر آئی اے ایس چھوی رنجن کے علاوہ 8 لوگوں کو گزشتہ مہینے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ای ڈی نے انھیں ریمانڈ پر لے کر پوچھ تاچھ بھی کی ہے۔ اب دونوں کاروباریوں سے ہونے والی پوچھ تاچھ میں کئی راز کھلنے کے امکان ظاہر کیے جا رہے ہیں۔


اب تک ہوئی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرضی کاغذات کی بنیاد پر پردیپ باگچی نامی شخص نے کولکاتا کے جگت بندھو ٹی اسٹیٹ کے ماکل دلیپ گھوش کو یہ زمین فروخت کی تھی۔ اس کمپنی میں امت اگروال بھی ساتھی ہیں۔ کمپنی کے دلیپ گھوش کو ای ڈی نے پہلے سمن کیا تھا، لیکن وہ نہیں پہنچے تھے۔ اس فرضی واڑے کا انکشاف سب سے پہلے جنوبی چھوٹا ناگپور کمشنری کے کمشنر کی جانچ رپورٹ میں پہلے ہی ہو چکا تھا۔ بعد میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے تحت کیس درج کر کارروائی شروع کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔