راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں مشتبہ نقل وحرکت کے بعد فوج کی فائرنگ، درانداز زخمی

ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے فینسنگ کے نزدیک آنے کے بعد فوج نے فائرنگ کی، جس سے ایک پاکستانی درانداز جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، زخمی ہو گیا ہے۔

سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں ایل او سی پر نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کے بعد فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی درانداز زخمی ہو گیا ہے، خبروں کے مطابق فوج نے آس پاس کے علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے، اطلاعات کے مطابق راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں اتوار کے روز فوج نے ایل او سی کے نزدیک مشتبہ افراد کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا جس کے بعد اس شخص کو للکارا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے فینسنگ کے نزدیک آنے کے بعد فوج نے فائرنگ کی، جس سے ایک پاکستانی درانداز جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، زخمی ہو گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی پاکستانی درانداز کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ درہال راجوری میں قائم فوجی کیمپ پر فدائین حملے کے بعد راجوری میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راجوری کے سرحدی اور نشیبی علاقوں میں فوج کی جانب سے لگاتار تلاشی لی جا رہی ہیں تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

بتادیں کہ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے ہفتے کے روز راجوری کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران آفیسران سے تاکید کی کہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ اے ڈی جی پی نے ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کی تاکید کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔