فوجی سربراہ منوج پانڈے کا لداخ دورہ، حقیقی کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا
چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے جمعے کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا
لیہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے جمعے کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ جنرل منوج پانڈے نے جمعے کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش وجذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔
مرکزی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنرل پانڈے نے اپنے دورے کے دوران جمعے کو فائر اینڈ فیوری کورپس پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر جنرل پانڈے نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔
انہوں نے کہاکہ فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل آرمی چیف کو فوج کے سینئر آفیسران نے حقیقی کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔