راج بھون کو کنٹرول کرنے کی کوشش نہ کریں: عارف محمد

کیرالا کے وزراء کے ذاتی ملازم ہر دو سال میں بدل دیے جاتے ہیں۔ بعد میں یہ پارٹی کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ غیر آئینی روایت عوام کے پیسےسےپارٹی کیڈر تیار کرنے کے لیے ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کیرالا کے گورنر عارف محمد خان نے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے ساتھ تنازعات کے تناظر میں کہا ہے کہ سرکاری سکریٹری کو راج بھون کو کنٹرول کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔مسٹر خان نے ہفتہ کو نامہ نگاروں سے کہا کہ کسی بھی ریاستی افسر کو راج بھون کے معاملوں کو کنٹرول کرنے کا حق نہیں ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کی قیادت والی لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ راج بھون کے معاملوں میں مداخلت کی کوئی بھی کوشش آئینی بحران کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا،’ میں صرف ملک کے صدر کو جوابدہ ہوں‘۔


مسٹر خان نے ایک بار پھر ریاستی وزراء کے ذاتی ملازمین سے متعلق متنازعہ مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پچھلی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

گورنر نے کہا کہ اس غیر اخلاقی عمل کو ختم کیا جانا چاہئے اور اسی کے لیے وزیر اعلیٰ سے اسے حکومت کے پالیسی جاتی ترمیم میں شامل کے لیے کہا گیا تھا حالانکہ انہوں نے (وزیر اعلیٰ) اس معاملے پر بعد میں بات کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔


انہوں نے کہا کہ کیرالا کے وزراء کے ذاتی ملازم ہر دو سال میں بدل دیے جاتے ہیں۔ بعد میں یہ پارٹی کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ غیر آئینی روایت عوام کے پیسےسےپارٹی کیڈر تیار کرنے کے لیے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔