حجاب پہننے کی منظوری کی صورت میں مسلم خواتین کی شکست ہے ، عارف محمد خان
جو لوگ مسلم خواتین کو حجاب پہننے کے ان کے حق کےلئے احتجاج کرنے کےلئے اکسا رہے ہیں،وہ دراصل مسلم لیگ کی وراثت پر عمل کررہےہیں۔
کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لڑکیوں کو حجاب پہننے کے اپنے حق کے سلسلے میں مخالفت کےلئے اکسانے والے لوگ ان کا استعمال سماج کو تقسیم کرنے اور حکومت کو شرمندہ کرنے کےلئے کررہے ہیں۔ واضح رہے عارف محمد نے جس وقت یہ بیان دیا ہے وہ اس وقت نئی دہلی میں ہیں۔
نئی دہلی کے دورے پر آئے مسٹر خان نے پڑوسی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کے سلسلے میں جاری تنازعہ کے تعلق سے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت میں یہ تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا،’’یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔یہ غیر ضروری ہے اور جو لوگ مسلم خواتین کو حجاب پہننے کے ان کے حق کےلئے احتجاج کرنے کےلئے اکسا رہے ہیں،وہ دراصل مسلم لیگ کی وراثت پر عمل کررہےہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اگر حجاب پہننے کا ان کا مطالبہ منظور کرلیا جاتا ہے ،تو مسلم خواتین کی حقیقت میں ہار ہوگی۔‘‘انہوں نے مسلم طالبات سے پڑھائی پر توجہ دینے اور کسی کے بہکاوے میں نہ آنے کےلئے کہا۔‘‘
گورنر نے اپنے بیان میں قرآن میں بیان کی گئی ایک خاتون کی کہانی بھی سنائی کہ مذہب اسلام میں ایسے واقعات بھی ہوئےہیں ،جب خواتین نے حجاب پہننے سے انکار کردیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔