اُتر پردیش پبلک سروس کمیشن مینس امتحان سے عربی و فارسی سبجیکٹ ختم

عربی و فارسی کے علاوہ سوشل ورک، ڈیفنس اور زرعی انجینئرنگ سبجیکٹ کو بھی اختیاری مضمون کی فہرست سے باہر کیا گیا۔ ساتھ ہی مینس امتحان میں پہلے کے مقابلے کم امیدواروں کو شامل کیے جانے کا فیصلہ بھی لیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی پی ایس سی) نے ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے مینس امتحان سے عربی و فارسی سبجیکٹ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان دونوں سبجیکٹ کے ساتھ ہی تین دیگر اختیاری سبجیکٹ کو بھی یو پی پی ایس سی مینس امتحان سے ختم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو پہلے جہاں یو پی پی ایس سی میں 33 سبجیکٹ ہوتے تھے وہیں اب 28 سبجیکٹ رہ گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اختیاری سبجیکٹ کی فہرست میں شامل عربی و فارسی کے علاوہ سوشل ورک، ڈیفنس اور زرعی انجینئرنگ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مینس امتحان میں پہلے کے مقابلے کم امیدواروں کو شامل کیا جائے گا۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ انٹرویو کے لیے بھی کم امیدواروں کو موقع دیا جائے گا۔ اس طرح کی خبریں سامنے آنے کے بعد یو پی پی ایس سی مینس امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کے لیے پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔


اس سے قبل اتر پردیش پبلک سروس کمیشن نے سال 20-2019 کا امتحان کیلنڈر بھی جاری کر دیا تھا۔ امتحان کنٹرولر اروند کمار مشر نے یہ کیلنڈر جاری کیا تھا جس کے مطابق سال 2018 کی اسٹیٹ پی سی ایس مینس امتحان 18 اکتوبر 2019 کو منعقد کیا جائے گا۔ اسٹیٹ پی سی ایس 2019 کے امتحان کی تاریخیں پریلمنری امتحان کے لیے 15 دسمبر 2019 اور مینس امتحان کے لیے 20 اپریل 2020 مقرر کی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Oct 2019, 4:45 PM