لوک سبھا انتخابات میں مجموعی طور سے 60 ہزار کروڑ روپے ہوئے خرچ

یہ دعوی سینٹر فار میڈیا اسٹڈیز کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات میں اخراجات پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ 3 جون کو راجدھانی میں جاری کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: 17ویں لوک سبھا انتخابات پر تقریباً ساٹھ ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کا اندازہ ہے یعنی ہر پارلیمانی حلقہ میں تقریباً سو کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ ہوئی۔

یہ دعوی سینٹر فار میڈیا اسٹڈیز کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات میں اخراجات پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ 3 جون کو راجدھانی میں جاری کی جائے گی۔ سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی نے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ یہ اب تک ہوئے کسی بھی انتخابات میں سب سے زیادہ خرچ ہوئی رقم ہے۔


2014 کے انتخابات میں تقریباً تیس ہزار کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے اس طرح 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں اس سال اخراجات تقریباً دو گنا زیادہ ہوئے ہیں ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ جس طرح انتخابات میں رقوم کا استعمال ہو رہا ہے اور سیاست میں جرائم پیشہ عناصر زیادہ لوگ آرہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ 2019 کے انتخابات سے زیادہ شفاف اور غیرجانبدار انتخابات مستقبل میں نہیں ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کچھ ریاستوں میں امیدواروں نے 40 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے یعنی اوسطاً فی ووٹر سات سو روپے خرچ ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔