ہندوستان: پھر ایک دن میں کورونا کے 35 ہزار نئے کیس درج، 24 گھنٹوں میں 671 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34884 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1038716 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 671 سے بڑھ کر 26273 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ عروج پر ہے اور گزشتہ تین دن سے مسلسل 30000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10.38 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو 32695 اور جمعہ کو 34956 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ آج ایک بار پھر صبح جو 24 گھنٹوں کے اندر نئے مریضوں کا نمبر سامنے آیا ہے، وہ تقریباً 35 ہزار ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34884 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1038716 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 671 سے بڑھ کر 26273 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 653751 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں میں کورونا وائرس کے 358692 فعال کیسز ہیں۔


ہندوستان دنیا میں تیسراملک ہے جس نے کورونا متاثرین کی دس لاکھ کی تعداد کو عبور کیا ہے۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد 3641539 متاثرین ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل میں 2046328 وبائی مریض ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلے صحت مند مریضوں کی زیادہ تعداد کے باعث قومی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے، لیکن مہاراشٹر، تمل ناڈو، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اترپردیش، گجرات اور مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر جہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 2.92 لاکھ ہوگئی ہے۔

تمل ناڈو میں 1.60 لاکھ اور دہلی میں 1.20 لاکھ سے زائد متاثرین ہوچکے ہیں وہیں کرںاٹک 55 ہزار سے زیادہ کیسز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو سب زیادہ متاثر مہاراشٹر میں 8308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 258 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 292589 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11452 جبکہ 160357 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔


اس عرصہ میں ریاست تمل ناڈومیں 4518 کیسزرپورٹ ہوئے اور 79 افراد کی موت ہوئی، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 160907 اور مرنے والوں کی تعداد 2315 ہوگئی۔ ریاست میں 110807 افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ قابو میں ہے اور کورونا کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 120107 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3571 ہوگئی ہے۔ اب تک 99301 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ ریاست میں 55115 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور اس وبا سے اب تک 1147 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 20757 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کورونا وائرس متاثرین کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے، لیکن ہلاک شدگان کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں 46430 افراد اس وائرس سے متاثر اور 2106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 32973 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔


آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 45163 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا سے 1084 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 27634 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ہندوستان کی ایک اور جنوبی ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 42496 ہوگئی ہے اور 403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 28705 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے وہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں مغربی بنگال سے آگے نکل گیا ہے۔ ریاست میں 40646 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 534 ہوگئی ہے، جبکہ 20298 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں 38011 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ اب تک 22253 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 27789 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 546 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 20626 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں 24797 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 327 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 697، پنجاب میں 239، جموں و کشمیر میں 231، بہار میں 201، اوڈیشہ میں 83، اتراکھنڈ اور آسام میں 51-51، جھارکھنڈ میں 46، کیرالہ میں 38، پڈوچیری میں 25، چھتیس گڑھ میں 23، گوا میں 21، ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ میں 11۔11، اروناچل پردیش اور تری پورہ میں تین تین، میگھالیہ میں دو، دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو میں دو اور لداخ میں ایک شخص کی کوروناوائرس سے موت ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔