اے پی گیس اخراج: طبی ماہرین کو بھیجا جائے، چندرا بابو نائیڈو کا مرکزی وزرا کو مکتوب
نائیڈو نے کہا کہ اس معاملہ کے سلسلہ میں محکمہ صحت عامہ کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کیونکہ وشاکھاپٹنم کو فوری طبی ماہرین کی ضرورت ہے تاکہ متاثرین کا علاج کیا جا سکے۔
تلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی وزیر پیوش گوئل کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ طبی ماہرین کو وشاکھاپٹنم کے اسٹرین گیس متاثرین کے علاج کے لئے روانہ کریں۔ نائیڈو نے اس مکتوب کی نقل مرکزی وزیرصحت و خاندانی بہبود ہرش وردھن کو بھی روانہ کی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ فوری طورپر تعاون فراہم کیا جائے۔
اس مکتوب کی نقل ممبر سکریڑی این ڈی ایم اے حکومت ہند کو بھی ضروری کارروائی کے لئے بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے اس مکتوب میں کہا کہ اس واقعہ پر انہیں صدمہ پہنچا۔ نائیڈو نے کہا کہ اس معاملہ کے سلسلہ میں صحت عامہ کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کیونکہ وشاکھاپٹنم کو فوری طبی ماہرین کی ضرورت ہے تاکہ متاثرین کا علاج کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری آلات بھی فوری فراہم کیے جائیں تاکہ اس بات کا تجزیہ کیا جاسکے کہ اس گیس کے نتیجہ میں کتنا علاقہ متاثر ہوا ہے۔ تمام انسان اور جانور جو اس حدود میں متاثر ہوئے ہیں کا فوری تخلیہ کروا دیا گیا ہے اور ان کو طبی امداد پہنچائی جارہی ہے۔ اس اہم وقت مین ہمیں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی اہمیت کو بھی تسلیم کرنا ہوگا۔ مویشیوں کے ماہرین کو بھی تعینات کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو فوری بند کرنے اور اس واقعہ کے سلسلہ میں جانچ کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ایس ای زیڈ کے مکمل یونٹ کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں کی جانوں کے مزید اتلاف کو روکنا ضروری ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آنے والے دنوں میں وشاکھاپٹنم کے عوام کی صحت پر اس کے منفی اثرات نہ پڑیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔