انٹلینیا معاملہ: انسپکٹر ریاض قاضی گرفتار، 16 اپریل تک این آئی اے کی تحویل میں

این آئی اے نے عدالت میں درخواست ریمانڑ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم ریاض الدین قاضی نے افسر وازے کے اشاروں پر چلتے ہوئے شواہد ضائع کیے ہیں۔

گرفتار، تصویر یو این آئی
گرفتار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر دھماکہ خیز مادہ کی ایک گاڑی کی برآمدگی انٹلینیا معاملہ اور تاجر منسکھ ہرین کی موت کے معاملے میں گرفتار شدہ معطل پولیس افسر سچن وازے کے معاون و ممبئی کوائم پرانچ سے وابستہ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ریاض الدین قاضی کو آج یہاں قومی تفشیشی ایجنسی این آئی اے نے شواہد کو ضائع کرنے کے الزامات میں گرفتار کرلیا ہے، بعد میں انھیں خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 16 اپریل تک 5 دنوں کے لئے این آئی اے کی تحویل میں دئیے جانے کا حکم جاری کیا۔

این آئی اے نے عدالت میں درخواست ریمانڑ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم ریاض الدین قاضی نے افسر وازے کے اشاروں پر چلتے ہوئے شواہد ضائع کیے ہیں، نیز اس بات کا اعتراف خود سچن وازے نے اپنے اقبالیہ بیان میں کیا ہے،10 دنوں کی تحویل طلب کرتے ہوئے این آئی اے نے دلیل پیش کی کہ انہیں انٹییلیا بم دھماکے اور منسکھ ہیرین موت کے دونوں معاملات میں قاضی سے اس کے کردار سے پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے پانچ دنوں کی تحویل دیتے ہوئے حکم دیا کو ملزم کو ضرورت محسوس ہونے پر طبئی امداد بھی مہیا کی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔