جموں ہوائی اڈے پر اینٹی ہائی جیک مشق کا انعقاد، ایئر انڈیا کے جہاز کا کیا گیا استعمال
دفاعی ترجمان نے کہا کہ اس مشق میں ہائی جیکروں کے ساتھ مذاکرات سمیت تمام سرگرمیاں شامل تھیں جس میں این ایس جی کی ایک مضبوط ٹیم کی مداخلت اور ہائی جیکروں پر قابو پانا شامل تھا۔
جموں: نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) نے جموں ہوائی اڈے پر ایک اینٹی ہائی جیکنگ مشق کا انعقاد کیا۔ ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس مشق میں بھارتی فضائیہ، ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)، جموں وکشمیر انتظامیہ، جموں وکشمیر پولیس، سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اور انڈین آئل کارپوریشن (آ او سی) کے اعلیٰ عہدیدار شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشق میں ہائی جیکروں کے ساتھ مذاکرات سمیت تمام سرگرمیاں شامل تھیں جس میں این ایس جی کی ایک مضبوط ٹیم کی مداخلت اور ہائی جیکروں پر قابو پانا شامل تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشق نے اس طرح کے بحران کے دوران مختلف ایجنسیوں کے عمل کو ٹھیک کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔ بیان کے مطابق اس مشق کے لئے جموں ہوائی اڈے پر اترنے والے ایک ایئر انڈیا جہاز کو استعمال کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔