اسمبلی انتخابات میں کسان مخالفین سے ہوگا حساب: راشٹریہ کسان منچ
شیکھر دیکشت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کسانوں کی اندیکھی کرنے والوں پر اب ووٹ کی چوٹ کرنے کا وقت آگیا ہے، اس کے لئے کسان تنظیمیں چار اگست کو ایک میٹنگ کر کے پختہ حکمت عملی تیار کریں گی۔
متھرا: راشٹریہ کسان منچ کےصدر شیکھر دکشت نے کہا ہے کہ کسان مخالفین سے اگلے سال اسمبلی انتخابات میں حساب لیا جائےگا۔ دکشت نے آج یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں سے کسان مخالف قوانین کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے ساتھ دہلی کے دروازے پر کسان بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اندیکھی کرنے والوں پر اب ووٹ کی چوٹ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اس کے لئے کسان تنظیمیں چار اگست کو ایک میٹنگ کر کے پختہ حکمت عملی تیار کریں گی۔
شیکھر دکشت نے کہا کہ میٹنگ میں ہونے والے فیصلے کے مطابق ہی آگے تحریک کو نیا رخ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات کے سلسلے میں کسی بھی حالت میں کسان اب پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں اور اپنا حق لے کر ہی دہلی سے واپس اپنے گھر جائے گا۔
کسان لیڈر نے مزید کہا کہ کسانوں کی بہی خواہ بننے کا دھوکہ کرنے والوں کی حقیقت کسانوں کے آٹھ مہینے کی تحریک میں سب کے سامنے آچکی ہے۔ حکومت بات چیت کے نام پر صرف کھانہ پری کر رہی ہے۔ وزیر زراعت بات چیت کے لئے دعوت تو دیتے ہیں لیکن کسانوں کے نکات پر بات کرنے سے پیچھے ہٹتے ہوئے ان کی بات کو خارج کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی منشا کسان کو غلام اور قرض دار بنانے کی لگتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔