سی اےاے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت ملک گیر سطح پر ہو: یچوری

سیتارام یچوری نے کہا کہ پی ایم مودی اور امت شاہ ہمیں ملک مخالف کہہ رہے ہیں، لیکن یہی لوگ کٹر ہندوتوا ووٹ بینک کو مضبوط کرنے اور بدامنی اور نفرت پھیلا کر ہندوستان کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مدورئی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے لوگوں سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کی مخالفت کرنے کی اپیل کی۔

سیتارام یچوری نے یہاں گزشتہ روز دیر رات ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ ہمیں ملک مخالف کہہ رہے ہیں اور ہم پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ لیکن یہی وہ لوگ ہیں جو ایک منقسم کٹر ہندوتو ووٹ بینک کو مضبوط کرنے اور بدامنی اور نفرت پھیلا کر ہندوستان کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔


سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ ہمیں پہلے سازش سے ملک کوبچانے کے لئے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے اس کے بعد ایک بہتر ملک کی تعمیر کی سمت میں مل کر کام کرنا ہوگا۔ سیتارام یچوری نے لوگوں سے ایک اپریل س شروع ہونے والے این پی آر کے عمل میں افسران کو کسی بھی قسم کی معلومات اور دستاویز نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

دراصل، سی پی آئی (ایم) کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف ایک سے 23 مارچ تک ایک ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ سیتارام یچوری نے غیر-بھارتیہ جنتاپارٹی اقتدار والی سبھی 13 ریاستوں کے وزرائے اعلی سے این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔