نربھیا مقدمہ: سپریم کورٹ میں ایک اور عرضی داخل، کیا پھر ٹلے گی پھانسی؟
مکیش سنگھ نے عرضی داخل کر کے الزام عائد کیا ہے کہ اس مقدمے میں اس کے لیے کورٹ کی طرف سے مقرر وکیل ورندا گروور نے اس پر دباؤ ڈال کر کیوریٹو عرضی داخل کروائی
نئی دہلی: ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کے مقدمے کے قصوروار مکیش سنگھ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمعہ کو ایک نئی عرضی دائر کی گئی ہے۔ مکیش کی جانب سے وکیل ایم ایل شرما نے عرضی چاروں ملزمان کو 20 مارچ کو صبح 5.30 بجے پھانسی دئے جانے کے حوالہ سے جاری ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے بعد دائر کی گئی ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس مقدمے میں مکیش کے لیے کورٹ کی طرف سے مقرر وکیل ورندا گروور نے اس پر دباؤ ڈال کر کیوریٹو عرضی داخل کروائی۔ واضح رہے کہ 4 مارچ کو صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے پون گپتا کی رحم کی درخواست کو نامنظور کر دیا گیا تھا، جبکہ بقیہ تین مجرمان کی رحم کی درخواست صدر کے ہاں سے پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے۔
ایم ایل شرما کے مطابق کیوریٹو پٹیشن دائر کرنے کی ڈیڈ لائن تین سال تھی، جس کی اطلاع مکیش کو نہیں دی گئی لہذا مکیش کو نئے سرے سے کیوریٹودرخواست اور رحم کی درخواست دائر کرنے کا موقع دیا جائے۔ اس درخواست پر نو مارچ کو سماعت ہو سکتی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا کے گنہگاروں کے لیے 20 مارچ صبح 5.30 بجے پھانسی دینے کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے۔
مارچ کی پانچ تاریخ تک چاروں قصوروار اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا اور مکیش سنگھ اپنے تمام مواقع کا استعمال کر چکے ہیں، لہذا ٹرائل کورٹ نے ان کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کے لئے تاریخ مقرر کر دی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔