عام آدمی کو لگنے والا ہے مہنگائی کا ایک اور زبردست جھٹکا!
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کموڈٹی کی قیمتیں بڑھنے کے سبب جولائی 2021 سے کنزیومر ایپلائنسز 15-10 فیصد تک مہنگے ہو سکتے ہیں۔
کورونا بحران کے سبب معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہے عام آدمی کو جلد ہی مہنگائی کا ایک زبردست جھٹکا لگنے والا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء پہلے ہی مہنگی ہو رہی ہیں، اور ڈیزل-پٹرول کی قیمت تو سبھی ریکارڈ توڑ چکی ہیں، اور اب کہا جا رہا ہے کہ اے سی، فریج، واشنگ مشین جیسے سامان کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔ یہ امکان موتی لال اوسوال فائنانشیل سروسز کی ایک رپورٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کموڈٹی کی قیمتیں بڑھنے کے سبب جولائی 2021 سے کنزیومر ایپلائنسز 15-10 فیصد تک مہنگے ہو سکتے ہیں۔ ایک طرف کورونا وائرس کی دوسری لہر کو تھامنے کے لیے کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن سے کنزیومر ڈیوریبل سمیت غیر ضروری چیزوں کی فروخت فی الحال بند ہے، تو دوسری طرف کموڈٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایپلائنسز بنانے والی کمپنیوں نے کچھ کمپوننٹس کی کمی اور میٹل کے گلوبل پرائسز بڑھنے کے سبب فروری 2021 میں پروڈکٹس کی قیمتیں بڑھائی تھیں۔ اب لاک ڈاؤن کے سبب ان کمپنیوں کی فروخت بہت گھٹ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال گلوبل کموڈٹی پرائسز میں اضافہ ہوا ہے۔ کور کموڈٹی سی آر بی انڈیکس اپریل 2021 میں سال در سال بنیاد پر 70 فیصد چڑھ گیا ہے۔ اس سے کنزیومر ڈیوریبلس انڈسٹری پر اثر پڑے گا۔ سی کے ایس اسمارٹ ایکوئٹی کے کنزیومر گڈس اینالسٹ ورون کھوسلا نے کہا ہے کہ کنزیومر گڈس کی ڈیمانڈ بہت کم ہے۔ اس کے برعکس خام مال کی لاگت بڑھ رہی ہے۔ انڈسٹری قیمتیں بڑھانے کے لیے ایک مہینے کا انتظار کر سکتی ہے۔ آخر میں بڑھی ہوئی لاگت کا بوجھ گاہکوں پر ہی ڈالنا ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔