یوگی حکومت سے مایوس پھر ایک کسان نے کی خودکشی!

ظریف نگر تھانہ کے ایس ایچ او سدھاکر پانڈے کے مطابق کسان پیر کے روز اپنے گھر سے نکلا تھا اور پھر بعد میں اس کی لاش گاؤں کے باہر ایک درخت سے لٹکی برآمد ہوئی۔

خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

یوگی حکومت سے مایوس پھر ایک کسان نے خودکشی جیسا سخت قدم اٹھایا۔ 55 سالہ کسان نے 2.5 لاکھ روپے قرض میں پھنسنے کے بعد مبینہ طور پر پھانسی لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ کسان کا نام پرتاپ سنگھ بتایا جا رہا ہے جو کہ ظریف نگر علاقہ میں اپنے بیلوں کو باندھنے کے لیے استعمال کی جانے والی رسی سے لٹکا پایا گیا۔ حال ہی میں اس نے اپنی بیوی کے علاج اور اپنے قرض کے حصے کی ادائیگی کرنے کے لیے اپنے بیل فروخت کر دیئے تھے۔

ظریف نگر تھانہ کے ایس ایچ او سدھاکر پانڈے کے مطابق کسان پیر کے روز اپنے گھر سے نکلا تھا، اور پھر بعد میں اس کی لاش گاؤں کے باہر ایک درخت سے لٹکی برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ پرتاپ کی فیملی نے بتایا کہ وہ بقایہ قرض کے سبب پریشان تھا اور اسے کھیتی میں نقصان ہوا تھا اور اسے اپنی زندگی پٹری پر لوٹنے کی کوئی امید دکھائی نہیں دے رہی تھی۔ اس کے اہل خانہ نے اس تعلق سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ کی تصدیق پھانسی کے طور پر ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔