دس لاکھ تقرریوں کا اعلان محض ایک انتخابی دھوکہ: مایاوتی
مایاوتی نے کہا کہ مرکز کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غریبی، مہنگائی اور بے روزگاری شباب پر ہے، ایسے میں جب لوک سبھا انتخابات نزدیک ہیں تب 10لاکھ تقرری کا اعلان انتخابی سیاست سے متاثرمعلوم ہوتا ہے۔
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریم مایاوتی نے منگل کو کہا کہ مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی حکومت کے ذریعہ اگلے ڈیڑھ سالوں میں دس لاکھ تقرریوں کا اعلان محض ایک دھوکہ ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ مرکز کی غلط پالیسیوں اور طرز عمل کی وجہ سے ملک میں غریبی، مہنگائی اور بے روزگاری شباب پر ہے۔ ایسے میں جب لوک سبھا انتخابات نزدیک ہیں تب دس لاکھ تقرری کا اعلان انتخابی سیاست سے متاثر معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے دلت اور پسماندہ طبقات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سماج کے اس طبقے کے لوگ غریبی اور بے روزگار کی مار سب سے زیادہ جھیل رہے ہیں لیکن حکومت خاموش ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے ٹوئٹ کیا کہ ’مرکز کی غلط پالیسیوں و طرز عمل کی وجہ سے غریبی، مہنگائی، بے روزگاری و روپئے کی گرتی قدر وغیرہ اپنے شباب پر ہے جس سے سبھی عاجز و بے چین ہیں۔ تب مرکز نے اب اگلے ڈیڑھ سال میں یعنی لوک سبھا عام انتخابات سے پہلے 10 لاکھ تقرریوں کا اعلان کیا ہے جو کہیں نیا انتخابی دھوکہ دو نہیں ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ ساتھ ہی ایس سی، ایس ٹی و او بی سی طبقات کی اس سے کئی گنا زیادہ سرکاری اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ جن کو خصوصی مہم چلا کر بھرنے کا مطالبہ بی ایس پی پارلیمنٹ کے اندر و باہر بھی لگاتار کرتی رہی ہے۔ ان کے بارے میں حکومت چپ ہے جبکہ یہ سماج غریبی و بے روزگاری وغیرہ سے سب سے زیادہ دکھی و متاثر ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔