دہلی میں نرسری کے لیے داخلوں کا اعلان، والدین کی جدوجہد 18 فروری سے شروع

اروند کیجریول نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ تمام والدین اور بچوں کو بہت بہت مبارک۔ کورونا کو شکست دے کر، ہمیں اب آہستہ آہستہ اپنے اسکولوں کی رونق واپس لانی ہوگی۔ ہمارے اسکول اپنے بچوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

فائل تصویر / Getty Images
فائل تصویر / Getty Images
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت میں نرسری داخلہ کا عمل 18 فروری سے شروع ہوگا۔ اس خبر سے ان والدین کو کافی سکون ملا ہے جو پچھلے کئی مہینوں سے اپنے نونہالوں کے داخلے کے منتظر ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریول نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ تمام والدین اور بچوں کو بہت بہت مبارک۔کورونا کو شکست دے کر، ہمیں اب آہستہ آہستہ اپنے اسکولوں کی رونق واپس لانی ہوگی۔ ہمارے اسکول اپنے بچوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ نرسری داخلہ کی پہلی فہرست 20 مارچ کو جاری کی جائے گی اور یہ عمل 31 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔ خیال رہے کہ داخلہ کے عمل کے لئے ای ڈبلیو ایس اور ڈی جی زمرے کے طلباء کے لیے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا، ’’دہلی حکومت نے نرسری میں داخلے کے نظام الاوقات کا اعلان کر دیا ہے، تمام بچوں اور والدین کو میری نیک خواہشات۔‘‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن یوگیش پال نے بتایا کہ عام طور پر دہلی کے تقریباً 1700 اسکولوں میں نرسری کے لیے داخلہ کا عمل نومبر کے آخر تک شروع ہوتا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن دسمبر میں فارم جاری کر کے اسکولوں سے کہا گیا تھا کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں، تاہم 2020 میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔

دہلی حکومت کے عہدیداروں نے دسمبر میں کہا تھا کہ اس سال نرسری کے داخلے کا عمل شروع نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ کورونا کی وجہ سے پچھلے 9 ماہ سے اسکول بند ہیں اور آگے بھی جب تک ویکسین دستیاب نہ ہو جائے یہ عمل بند ہی رہنے والا ہے۔ حکومت کا خیال تھا کہ پورے سال کے لئے آن لائن تعلیم مناسب نہیں ہے، تاہم اسکول کے پرنسپلز ن

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔