انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی ’پدم شری‘ کے لیے نامزد

ممبئی کے مشہور تعلیمی ادارے انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو پدم شری اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں آئندہ ماہ راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی کے مشہور تعلیمی ادارے انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو پدم شری اعزاز  کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ انہیں آئندہ ماہ راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں جن 10 اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازا جائے گا ان میں ڈاکٹر ظہیر قاضی کا بھی نام شامل ہے۔

ڈاکٹر ظہیر قاضی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے دو اہم مواقع پر ایک سر کردہ ماہر تعلیم کی حیثیت سے مدعو کیا تھا۔ وہ 14 برس سے انجمن اسلام کے صدر ہیں اور40 برس سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ انجمن اسلام ملک میں آج اقلیتی فرقہ کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے جو تقریباً دیڑھ سو سال سے قوم و ملت کی خدمت میں مصروف ہے۔ اس کی بنیاد 1874ء میں رکھی گئی تھی۔


یاد رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو پدم ایوارڈ کا اعلان کیا۔ صدر جمہوریہ نے کل 132 ایوارڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں 5 پدم وبھوشن، 17 پدم بھوشن اور 110 پدم شری شامل ہیں۔ سابق مرکزی وزیر اور اتر پردیش کے سابق گورنر رام نائک، معروف میوزک ڈائریکٹر پیاری لال اور معروف مراٹھی فلم ساز راج دت مہاراشٹر کی ان 12 شخصیات میں شامل ہیں جنہیں اس سال کے باوقار پدم ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔