دوست سے شادی کرنے کے لیے پاکستان جانے والی انجو 6 ماہ بعد ہندوستان واپس لوٹی

راجستھان کے بھیواڑی سے گزشتہ جون میں اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے پاکستان کا سفر کرنے والی انجو بدھ کے کو اپنے ملک واپس لوٹ آئی۔ تاحال وہ بھیواڑی نہیں پہنچی ہے

<div class="paragraphs"><p>انجو اور نصراللہ، تصویر ویڈیو گریب</p></div>

انجو اور نصراللہ، تصویر ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

الور: راجستھان کے بھیواڑی سے گزشتہ جون میں اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے پاکستان کا سفر کرنے والی انجو بدھ کے کو اپنے ملک واپس لوٹ آئی۔ تاحال وہ بھیواڑی نہیں پہنچی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق انجو دیر رات واگہہ بارڈر کے ذریعے ہندوستان پہنچی، جہاں پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں شادی کے بعد انجو کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اپنے بچوں کو یاد کر رہی تھی، اس لیے وہ عارضی طور پر ہندوستان آئی ہے۔ جون 2023 میں پاکستانی فیس بک فرینڈ نصراللہ کی محبت میں گرفتار ہو کر وہ اپنے دو بچوں اور شوہر اروند کو بتائے بغیر گھر چھوڑ کر اپنے پاکستان چلی گئی تھی اور وہیں شادی بھی کر لی تھی۔


بھیواڑی کی رہائشی انجو کی ایک 15 سالہ بیٹی اور 4 سالہ بیٹا ہے، جنہیں وہ اپنے پیچھے چھوڑ کر پاکستان چلی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ وہ تین چار دن میں واپس آ جائے گی لیکن اس نے وہاں اپنے عاشق نصر اللہ سے شادی کر لی اور اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا۔ وہ اپنے شوہر نصراللہ کے ساتھ وہاں رہنے لگی۔

ادھر انجو کے ہندوستانی شوہر اروند نے انجو کے خلاف بھیواڑی تھانے میں کئی مقدمات درج کرائے ہیں جن میں دھوکہ دہی سے دوسری شادی اور قتل بھی شامل ہے۔ بتایا جا رہا تھا کہ انجو نے پاکستانی شوہر نصر اللہ سے کئی بار ہندوستان جانے کی بات کی لیکن ویزے کے مسئلے کی وجہ سے وہ ہندوستان واپس نہیں آ سکی، پہلے بتایا گیا تھا کہ وہ اکتوبر میں واپس آ جائے گی لیکن ویزے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔


اب وہ نومبر کے آخر میں کل رات واگہہ بارڈر کے ذریعے ہندوستان پہنچی ہے۔ انجو کو اپنے ہندوستانی شوہر اروند کی طرف سے دائر رپورٹ کی بنیاد پر بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بھی انکشاف ہوا کہ انجو اور اروند کی ازدواجی زندگی 10 سال سے کشیدہ چل رہی تھی، اس لیے اس کی اپنے پاکستانی عاشق نصر اللہ سے دوستی ہو گئی تھی اور یہ دوستی ایک کمپنی کی مارکیٹنگ کے ذریعے قائم ہوئی۔ انجو بھیواڑی میں ایک کمپنی میں کام کرتی تھی اور نصراللہ کے اصرار پر پاکستان چلی گئی۔

اس حوالے سے جب انجو کے ہندوستانی شوہر اروند سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا موبائل بھی بند تھا اور گھر پر کوئی نہیں تھا۔ تالا لٹکا ہوا ہے۔ اروند اور اس کے بچوں کا کوئی اتا پتا نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔