بگ باس 18 میں شامل ہونے پر ٹرول کئے گئے، انیرودھ آچاریہ نے اب مانگی معافی

انیرودھ آچاریہ کے 'بگ باس 18' میں نظر آنے کے بعد سے ہی بھاری ٹرولنگ  شروع ہو گئی ۔ ایسے میں اب انیرودھ آچاریہ نے اپنے عقیدت مندوں سے معافی مانگ لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

'بگ باس 18' چھہ  اکتوبر سے شروع ہوا ہے۔ روحانی رہنما انیرودھ آچاریہ مہاراج بھی شو کے پریمیئر ایپی سوڈ میں نظر آئے۔ لیکن سلمان خان کے شو میں آنے کے بعد انیرودھ آچاریہ کو بھاری ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے ان پر ان کے جذبات مجروح کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔

اب انیرودھ آچاریہ نے 'بگ باس 18' میں شامل ہونے کے لیے اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔ ہندوستان ٹائمز میں شائع خبر  کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں انیرودھ آچاریہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے- 'اگر بگ باس میں میری انٹری سے کسی کے سناتن کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو آپ کا یہ بیٹا، یہ بندہ آپ سے معافی مانگتا ہے'۔


انیرودھ آچاریہ نے کہا کہ 'میرا مقصد سناتن دھرم کو فروغ دینا تھا، آپ بے فکر رہیں، جب تک میرے پاس یہ دم ہے، میں صرف سناتن کی بات کروں گا۔' 'بگ باس 18' کے گرینڈ پریمیئر میں مہمان  کے طور پر جانے کے بارے میں انیرودھ آچاریہ نے کہا 'میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ میں کبھی بھی بگ باس میں حصہ نہیں لوں گا اور میں نے نہیں لیا۔ میں وہاں صرف ایک مہمان کے طور پر گیا تھا، شو کی مرکزی کاسٹ کے حصے کے طور پر نہیں۔،

واضح رہے کہ 'بگ باس 18' میں شامل ہونے کے بعد انیرودھ آچاریہ کا ایک پرانا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ بگ باس پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں- 'بگ باس نے مجھے بلایا، کروڑوں روپے کی پیش کش کی لیکن میں نے اسے ٹھکرا دیا، قبول نہیں کیا۔ کیونکہ یہ میری ثقافت اور اقدار سے میل نہیں کھاتا۔ پیسے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میری اقدار اہمیت رکھتی ہیں۔‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔