معروف سماجی کارکن شبنم ہاشمی کو وومن اکنامک فورم نے ’وومن آف دی ڈیکیڈ‘ سے نوازا
جی100 کی بانی اور صدر ڈاکٹر ہربین رائے، آل لیڈیز لیگ (ALL)، ویمن اکونومک فورم، ڈبلیو آئی سی سی آئی، ویمنز انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شبنم ہاشمی کو ’عشرے کی بہترین خاتون‘ کا ایوارڈ دیا۔
وومن اکونومک فورم نے معروف سماجی کارکن اور ’انہد‘ کی بانی شبنم ہاشمی کو ’وومن آف دی ڈیکیڈ‘ (عشرہ کی بہترین خاتون) ایوارڈ سے نوازہ ہے۔ یہ ایوارڈ وومن اکونومک فورم- جی100 کے 84ویں سالانہ عالمی اجلاس کے دوران دیا گیا جو کہ نئی دہلی ایروسٹی کے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں 27 دسمبر سے شروع ہوا ہے اور 31 دسمبر 2022 تک جاری رہے گا۔ یہ سربراہی اجلاس جی-20 میں ہندوستان کی صدارت کے ساتھ موافق ہے۔
اس موقع پر معروف سماجی کارکن شبنم ہاشمی کو سربراہی اجلاس کے دوسرے دن پلینری سیشن میں انسانی حقوق سے متعلق خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اس دوران جی100 کی بانی اور صدر ڈاکٹر ہربین اروڑا رائے، آل لیڈیز لیگ (ALL)، ویمن اکونومک فورم (WEF)، WICCI، ویمنز انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شبنم ہاشمی کو ’عشرے کی بہترین خاتون‘ (وومن آف دی ڈیکیڈ) کا ایوارڈ دیا۔
قابل ذکر ہے کہ وومن اکونومک فورم شرکاء کے ساتھ مل کر عالمی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کی توقع رکھتا ہے تاکہ عالمی سطح پر زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے لیے مزید تعاون فراہم کیا جا سکے۔ اسی طرح جی100 بااثر عالمی خواتین رہنماؤں کا ایک گروپ ہے جس میں نوبل انعام یافتہ اور سربراہان مملکت شامل ہیں۔ یہ اس دہائی میں صنفی مساوات کو یقینی بنانے اور 2030 تک اقوام متحدہ کے SDGs کے وژن کو پورا کرنے کے مقصد کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔