پی ایم مودی کے ٹوئٹ سے ناراض کماری شیلجا نے کہا 'ٹوئٹ قانون نہیں ہو سکتا'

کانگریس لیڈر کماری شیلجا نے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کو یقین دلایا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد موجودہ حکومت کے ذریعہ منظور کیے گئے تینوں سیاہ قوانین کو واپس لیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سرسہ: ہریانہ کانگریس ریاستی صدر کماری شیلجا نے آج کہا کہ ایک ٹوئٹ قانون نہیں ہوسکتا اور اگر مرکزی حکومت کے دل میں چور نہیں ہے تو قانون میں کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا التزام کرنے کے بجائے وزیراعظم صرف ٹوئٹ کیوں کر رہے ہیں۔

کماری شیلجا یہاں اناج منڈی میں کاشتکاروں کے دھرنے پر جانے سے قبل ضلع پارٹی دفتر میں صحافیوں سے بات کر رہی تھیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا سے معطل کیے گئے 8 اراکین پارلیمنٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کو جمہوریت سے یقین اٹھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے نمائندے ٹوئٹ کر کے اپنی باتیں رکھ رہے ہیں اور آمنے سامنے بات چیت کرنے میں یقین نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت پر ایم ایس پی کے تعلق سے گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔


بعد میں دھرنے کو اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کو یقین دلایا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد موجودہ حکومت کے منظور کیے گئے تینوں قوانین کو واپس لیا جائے گا۔انہوں نے ان قوانین کو کالے قانون کا نام دیا۔ انہوں نے سرسہ ضلع ہیڈکوارٹر پر دھرنا پر بیٹھے جسمانی اساتذہ آشا ورکر آنگن واڑی کارکنان سے بھی خطاب کیا اور یقین دلایا کہ برخاست جسمانی اساتذہ کی بحالی کے لیے آنے والے اجلاس میں ان کی پارٹی پرائیویٹ بل ایوان میں لائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔