مرکز میں کانگریس کی حکومت آئی تو آندھرا کو ملے گا ’خصوصی درجہ‘: راہل گاندھی

تروپتی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر آندھرا پردیش کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت آئی تو آندھرا کا حق اسے ضرور دیا جائے گا۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a>
تصویر / @INCIndia
user

قومی آواز بیورو

کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز ایک ریلی سے خطاب کے دوران مودی حکومت پر نشانہ لگایا اور کہا کہ انہوں نے آندھرا پردیش کے عوام سے ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اسے پورا کرنے میں وہ ناکام رہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت آئی تو یقینی طور پر آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دیا جائے گا۔

آندھرا پردیش کے تروپتی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں آندھرا پردیش اور ملک کے ہر شہری سے کہنا چاہتا ہوں کہ جیسے ہی دہلی میں کانگریس پارٹی کی حکومت آئے گی، دنیا کی کوئی طاقت آندھرا پردش کو خصوصی درجہ دینے سے کانگریس پارٹی کو نہیں روک سکے گی۔‘‘

کانگریس صدر مزید نے کہا، ’’وزیر اعظم کوئی معمولی شخص نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم کروڑوں لوگوں کی آواز ہوتا ہے۔ آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کا وعدہ وزیر اعظم نے نہیں بلکہ ہر ایک ہندوستانی نے کیا تھا۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ پانچ سال پہلے وزیر اعظم مودی یہاں آئے تھے اور تقریر میں کہا تھا کہ آندھرا پردیش کو دس سالوں کے لئے خصوصی درجہ دیا جائے گا۔ اسی تقریر میں انہوں نے ہر شخص کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے پہنچانے، ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے اور کسانوں کو فصلوں کا واجب دینے کی بھی بات کہی تھی لیکن ان ہر ایک بیان جھوٹا تھا۔

مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جس وقت پلوامہ حملہ ہوا تھا اس وقت وزیر اعظم مودی شوٹنگ کرا رہے تھے۔ حملے کے تین گھنٹے بعد تک وہ شوٹنگ میں مصروف رہے۔ سیاست اور قیادت میں سب سے زیادہ اہمیت شخص کے الفاظ کی ہوتی ہے اگر ان میں وزن نہیں ہوتا تو پھر باتوں کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ایک طرف ٹوٹے ہوئے وعدے ہیں اور دوسری طرف ایک پارٹی ہے جو وعدوں کو پورا کرتی ہے۔ ہم نے منریگا دیا، ہم نے کہا تھا کہ ہم آپ کی زمین واپس کر دیں گے اور ہم تحویل اراضی قانون لائے۔ اس دوران راہل گاندھی نے رافیل ڈیل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم پر حملہ بولا اور کہا، پورا ملک جاناتا ہے کہ ’چوکیدار چور ہے‘۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کے تروپتی دورے کی تصویری جھلکیاں

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔