آندھرا پردیش: گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ، 300 فحش ویڈیو بنانے کا انکشاف، طالبات کا احتجاج

انجینئرنگ کالج کے گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں ایک خفیہ کیمرہ چھپا کر رکھا گیا تھا، جس کے انکشاف سے یہاں کی طالبات میں کشیدگی کا ماحول ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ ملنے کے بعد طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ طالبات نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے رات کو احتجاج کیا۔ طالبات کی پرائیویسی سے متعلق یہ تازہ ترین معاملہ آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع سے سامنے آیا ہے۔ یہاں کے ایس آر گڈلاوالیرو انجینئرنگ کالج کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ چھپا کر رکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس معاملہ میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت وجے کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم اسی کالج کا طالب علم تھا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد کیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی تلاشی لینے پر پولیس کو 300 فحش ویڈیوز ملیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم وجے نے یہ 300 فحش ویڈیوز کالج کے دیگر طلباء کو فروخت کی ہیں۔ فی الحال مزید تفتیش جاری ہے۔


ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کی اطلاع کالج انتظامیہ کو ایک طالبہ نے دی تھی۔ جب وہ واش روم گئی تو اسے کچھ عجیب سا محسوس ہوا، اس دوران اس نے دیکھا کہ ویڈیو لینے کے لیے یہاں ایک کیمرہ نصب ہے۔ اس انکشاف کے بعد خفیہ کیمروں کے حوالے سے کیمپس میں طالبات کی حفاظت اور رازداری کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ طالبات نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبات نے پرائیویسی کی خلاف ورزی اور اس کے بعد ویڈیو کو پھیلانے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کالج انتظامیہ نے طلبا اور والدین کو یقین دلایا ہے کہ وہ مکمل تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کا بھی وعدہ کیا۔ واضح رہے کہ ایسا ہی ایک معاملہ بنگلورو کے ایک کیفے شاپ کے واش روم سے بھی سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک فون ملا جس میں کچھ اسی طرح کے ویڈیو کلپس تھے۔ جب اس معاملے کی تفتیش کی گئی تو ملزم کیفے کا ملازم نکلا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔