یوپی کی پہلی خاتون گورنر کی حیثیت سے آنندی بین پٹیل نے لیا حلف
آنندی بین پٹیل کو جنوری 2018 میں مدھیہ پردیش کا گورنر بنایا گیا تھا۔اس سے قبل وہ 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم کا حلف لینے کےبعد گجرات کی وزیر اعلی بنیں تھیں۔
لکھنؤ:: آنندی بین پٹیل نے پیر کو آزادی کے بعد اترپردیش کی پہلی خاتون گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گووند ماتھر نے آنندی بین پٹیل کو ریاست کے 28 ویں گورنر کا حلف دلایا۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سابق گورنر رام نائیک ریاست کے وزراء اور افسران موجود رہے۔
رام نائیک نے اپنے قائم مقام کی حلف برداری تقریب میں شرکت کر کے نئے رواج کو قائم کیا ہے۔ پہلے سبکدوش ہونے والے گورنر رام نائیک ،ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گوند ماتھر اور گورنر کا حلف اٹھانے والی آنندی بین پٹیل کے درمیان بیٹھے۔لیکن حلف برداری کے بعد رام نائیک نے بیچ کی کرسی آنندی بین پٹیل کے لئے خالی کر کے خود کنارے والی کرسی پر بیٹھ گئے۔
ریاست کی 28 ویں گورنر 09:45 بجےلکھنؤ ائیر پورٹ پہنچی۔ائیر پورٹ پر ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ اور دیگر کی موجودگی میں انہیں فارمل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آنندی بین پٹیل ریاست یو پی کی پہلی خاتون گورنر ہوں گی۔ اگرچہ اس سے قبل سروجنی نائیڈو متحدہ ریاست کی 15 اگست 1947 تا 2 مارچ 1949 تک گورنر رہی تھیں۔
آنندی بین پٹیل کو جنوری 2018 میں مدھیہ پردیش کا گورنر بنایا گیا تھا۔اس سے قبل وہ 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم کا حلف لینے کےبعد گجرات کی وزیر اعلی بنیں تھیں۔لیکن اگست 2016 میں انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔انہوں نے 1998 سے 2014 تک گجرات حکومت میں وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jul 2019, 9:10 PM