سنگاپور جا رہی انڈیگو فلائٹ میں اچانک آنے لگی کچھ جلنے کی بو، انڈونیشیا میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ

انڈیگو ایئرلائن کی فلائٹ 6ای-1007 تیروچیراپلی سے سنگاپور جا رہی تھی لیکن راستے میں پائلٹ کو طیارہ میں کچھ جلنے کی بو آئی، اس پر فوراً پائلٹ نے طیارہ کو نزدیکی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کے تیروچیراپلی سے سنگاپور جا رہی انڈیگو کی ایک فلائٹ میں اچانک کچھ جلنے کی بو آنے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کی ضرورت پڑ گئی۔ یہ ایمرجنسی لینڈنگ بہ حفاظت انڈونیشیا میں کرائی گئی ہے۔ لیکن فلائٹ میں جلنے کی بو آنے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ تک مسافروں کی دھڑکنیں تیز تھیں۔ کسی تکنیکی خرابی کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، حالانکہ جانچ کے بعد طیارہ میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی ہے۔ اس کے باوجود طیارہ کو پرواز بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وسیع جانچ کے بعد ہی پرواز کی اجازت دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو ایئرلائن کی فلائٹ 6ای-1007 تیروچیراپلی سے سنگاپور جا رہی تھی لیکن راستے میں پائلٹ کو طیارہ مین کچھ جلنے کی بو آئی۔ اس پر فوراً پائلٹ نے طے پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے طیارہ کو نزدیکی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد طیارہ کو انڈونیشیا کے میدانی علاقے میں کوالالمپور ایئرپورٹ پر بہ حفاظت اتار لیا گیا۔ لینڈنگ کے بعد طیارہ کی جانچ کی گئی تو ابتدائی طور پر کوئی خرابی نہیں ملی۔ فی الحال طیارہ انڈونیشیا ایئرپورٹ پر ہی ہے اور تفصیلی جانچ کے بعد ہی اسے پرواز بھرنے کی اجازت دی جائے گی۔ طیارہ کے مسافروں کو ایک دیگر طیارہ سے سنگاپور بھیجا گیا ہے۔


واضح رہے کہ طیاروں میں تکنیکی خرابی کے معاملات گزشتہ کچھ دنوں میں زیادہ ہی سننے کو مل رہے ہیں۔ اس وجہ سے فلائٹس کی ایمرجنسی لینڈنگ کی خبریں بھی لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ گزشتہ اپریل کی ہی بات ہے جب انڈیگو کی ہی ایک فلائٹ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ طیارہ کو تکنیکی خرابی کے سبب ایمرجنسی حالات میں تلنگانہ کے شمس آباد ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا تھا۔ طیارہ نے بنگلورو سے وارانسی کے لیے پرواز بھری تھی۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے وقت طیارہ میں 137 مسافر سوار تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔