جموں و کشمیر کے شوپیاں میں انکاؤنٹر، ایک ملی ٹینٹ ہلاک
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی
سری نگر: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔
پولیس نے ایک پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’کالعدم ملی ٹینٹ تنظیم ٹی آر ایف (دی ریزیسٹنس فرنٹ) سے تعلق رکھنے والا ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔ اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ تلاش جاری ہے۔‘‘
خیال رہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کو کاٹھوہلان کے علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فائرنگ شروع ہوئی۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔