کورونا بحران کے پیش نظر اے ایم یو کی رہنما ہدایات جاری، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر بند رکھنے کا اعلان
اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سلیکشن کمیٹیوں اور میٹنگوں کو 15 مئی تک یا مزید احکامات تک منسوخ کر دیا گیا ہے۔
علی گڑھ: ملک بھر میں کووڈ 19 کے دوسرے مرحلے میں بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے 15 مئی 2021 تک ہفتہ اور اتوار کو اپنے دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام کام کے دنوں میں دفاتر میں ملازمین کی حاضری 25 فیصد کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزارت تعلیم، وزارت داخلہ، حکومت ہند اور اترپردیش حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں لیا گیا ہے۔
یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سلیکشن کمیٹیوں اور میٹنگوں کو 15 مئی تک یا مزید احکامات تک منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم، طبی خدمات، صفائی، بجلی، پانی، رہائشی ہال خدمات، مرکزی آٹو موبائل ورکشاپ، محکمہ ٹیلیفون، پروکٹر دفتر اور کمپیوٹر سنٹر جیسی ضروری خدمات سے وابستہ تمام ملازمین متعلقہ محکموں اور دفاتر کے سربراہ کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے۔
نوٹس میں تمام افسران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کووڈ سے متعلق پروٹوکول کی سختی سے پیروی کریں، جس میں ماسک پہننا، جسمانی فاصلہ رکھنا، سینیٹائزر کا استعمال اور صابن اور پانی سے بار بار ہاتھ دھونا شامل ہے۔ 45 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین کو بھی کووڈ کے خلاف ٹیکہ لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔