امرتسر-ہوڑہ ٹرین کے جنرل ڈبے میں دھماکہ، جان بچانے کے لیے لوگوں نے لگائی چھلانگ، 4 زخمی

جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ایک مسافر اپنے گاؤں سامان کے ساتھ پٹاخے لے کر جا رہا تھا۔ بوگی میں بجلی کے شاٹ سرکٹ سے پٹاخوں میں آگ لگ گئی اور دھماکہ ہو گیا۔ ٹرین کی رفتار دھیمی ہونے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرین میں لگی آگ سے پھیلا دھواں (فائل)، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ٹرین میں لگی آگ سے پھیلا دھواں (فائل)، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

امرتسر سے ہوڑہ جا رہی ٹرین نمبر 13006 میں ہفتہ کی دیر رات دھماکہ ہوگیا۔ جب گاڑی فتح گڑھ صاحب میں سرہند ریلوے اسٹیشن کے پاس تھی تبھی ٹرین کے ایک ڈبے میں رکھے پٹاخوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ کے بعد مسافروں میں زبردست افرا تفری مچ گئی۔ اس دوران ریلوے پولیس اور محکمہ کے افسران کو نصف رات کو فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچنا پڑا۔ اس دوران تقریباً نصف گھنٹے تک گاڑی کو سرہند اسٹیشن پر روکا گیا۔ حادثہ میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

زخمیوں کو فتح گڑھ صاحب کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی کی پچھلی جنرل بوگی میں یہ دھماکہ ہوا۔ عینی شاہدین نے کے مطابق ٹرین کی بوگی میں دھواں ہی دھواں ہو گیا تھا، جس کے بعد مسافروں نے چھلانگ لگانی شروع کر دی۔ اس وقت ٹرین لدھیانہ سے چل کر سرہند جنکشن پر رکنے کے بعد امبالہ کے لیے روانہ ہی ہوئی تھی۔

برہمن ماجرا ریلوے پُل کے پاس ہی بوگی میں ایک کے بعد ایک کئی دھماکہ ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ دھماکہ کے بعد ڈبے میں دھواں ہی دھواں ہو گیا اور لوگوں کا شور مچ گیا۔ گاڑی کی رفتار دھیمی تھی تو مسافر جان بچانے کے لیے باہر دوڑے۔ کسی نے چھلانگ لگائی تو کوئی ایمرجنسی کی کھڑکی سے باہر نکلا۔ راحت کی بات ہے کہ گاڑی کی رفتار اس وقت کافی دھیمی تھی، اگر اسٹاپیج نہیں ہوتا تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔


واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جی آر پی کے ڈی ایس پی جگموہن سنگھ اپنی ٹیم سمیت موقع پر پہنچے اور بوگی کا معائنہ کیا۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ایک مسافر اپنے گاؤں سامان کے ساتھ پٹاخے لے کر جا رہا تھا۔ بالٹی میں پٹاخے رکھے تھے۔ بوگی میں بجلی کے شاٹ سرکٹ سے پٹاخوں میں آگ لگ گئی اور دھماکہ ہو گیا۔ واقعہ میں ایک جوڑا سمیت 4 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔