امرت پال 36 دن بعد موگا گرودوارہ سے گرفتار
پولیس نے بتایا کہ امرت پال کو موگا سے گرفتار کیا گیا اور اس کے ساتھ پولیس نے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
پنجاب پولیس نے بالآخر 36 دن بعد وارث پنجاب دے کے ڈی سربراہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ خالصتان کے حامی کو پولیس نے موگا کے گردوارہ سے تحویل میں لینے کے بعد گرفتار کیا ۔ وہ اجنالہ واقعہ کے بعد سے مفرور تھا۔ مفرور کی بیوی کرندیپ کور کو تین دن قبل جمعرات یعنی 21 اپریل کو امرتسر ہوائی اڈے پر روکا گیا تھا۔
امرتسر سے تمام ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھیوں سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ مانا جا رہا ہے کہ پولیس نے اس کی بیوی پر دباؤ ڈالنے کے بعد ہی اس کو بھی حراست میں لے لیا۔ امرت پال کو ڈبرو گڑھ جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ جب وہ فرار تھا تو اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے کئی بار ویڈیوز جاری کی تھیں۔
امرت پال کی گرفتاری کے بعد پنجاب پولیس نے ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دی۔ پولیس نے بتایا کہ امرت پال کو موگا سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کی فرضی خبریں شیئر نہ کریں۔
سب سے پہلے 18 مارچ کو پولیس نے امرت پال سنگھ اور اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے جال بچھا دیا تھا۔ اس دوران پولیس نے اس کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا لیکن امرت پال فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے بعد سے پولیس اسے مسلسل تلاش کر رہی تھی لیکن وہ بھیس بدل کر پولیس سے مسلسل فرار ہو رہا تھا۔ اس کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کی درخواست کی گئی ہے اور ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔