امت شاہ اتراکھنڈ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا کریں گے فضائی دورہ
امت شاہ دوپہر کو اتراکھنڈ پہنچنے والے ہیں جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج یعنی جمعرات کو اتراکھنڈ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ امت شاہ دوپہر کو اتراکھنڈ پہنچنے والے ہیں جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں : پے ٹی ایم پیمنٹ بینک پر ایک کروڑ روپے جرمانہ
قابل ذکر ہے کہ اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے کم از کم 50 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
ریاستی انتظامیہ مختلف مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے اشتراک سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود بھی اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی تھی اور انہیں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔