سی آر پی ایف کے ایس آئی حسین کی کورونا سے موت
سی آر پی ایف کے ایک جوان ، جنہیں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا تھا اور دلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال ہوگیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے انسپکٹر محمد اکرام حسین کی کوروناانفیکشن کی وجہ موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔پچپن سالہ انسپکٹر حسین کا کورونا انفیکشن کے سبب منگل کے روز انتقال ہوگیا۔
شاہ نے اکرام حسین کی موت پر اظہار رنج کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹ کرکے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کی خدمت اور داخلی سلامتی کے لئے ان کا تعاون ہم سب اہل وطنوں کو ترغیب دیتا ہے‘‘۔ وزیر داخلہ نے لکھا کہ ’’کورونا انفیکشن سے لڑ رہے سب انسپکٹر اکرام حسین کے انتقال کی اطلاع سے میں کافی غمگین ہوں۔ وہ آخری وقت تک کورونا وبا سے بہادری کے ساتھ لڑتے رہے۔ ملک کی خدمت اور داخلی سکیورٹی کے لئے ان کا تعاون ہم سبھی اہل وطنوں کو ترغیب دیتا رہے گا‘‘۔
انہوں نے لکھا ’’میں نے پرسوں ہی سب انسپکٹر کے اہل خانہ سے فون پر بات کرکے ان کا حال چال پتہ کیا تھا۔ ملک کے ایک بہادر جوان کو کھونا ہم سب کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ان کے گھروالوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک اور مرکزی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے‘‘۔
اس سے قبل سی آر پی ایف نے اطلاع دی تھی کہ فورس کے ایک جوان ، جنہیں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا تھا اور دلی کے ایک اسپتال میں داخل تھے، ان کا انتقال ہوگیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔