چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے جوہری صلاحیت کے حامل اگنی-5 میزائل کا تجربہ کیا

چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے 5500 کلومیٹر رینج والے اگنی-5 بین البراعظمی جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، ہندوستان نے 5500 کلومیٹر سے زیادہ کی نوٹیفائڈ آپریشنل رینج کے ساتھ اگنی-5 بین البراعظمی جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل کا یہ تجربہ جمعرات کو اڈیشہ کے ساحل سے دور عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔

راجدھانی کٹک کے ساتھ ساتھ کچھ دیگرشمال مشرقی ریاستوں میں کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر میزائل کے آسمان میں اڑنے کی ویڈیوز پوسٹ کیں۔ اگنی 5 میزائل ہلکے وار ہیڈ کے ساتھ تقریباً پورے چین کواپنی رینج میں لے لیتی ہےاور یہ تقریباً 8000 کلومیٹر تک کا سفر کر سکتی ہے۔


اسے ایک 'تاریخی سنگ میل' قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ٹویٹر پر لکھا کہ "یہ میزائل دفاعی شعبے میں ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اس سے قومی سلامتی کو کافی حد تک تقویت ملے گی کیونکہ یہ 5400 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔"

اعلی درجے کی قابل اعتماد اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے اگنی-5 میزائل 'کمپیکٹ ایویونکس' سے لیس ہے۔ اس میں پروازکے دوران ہونے والی خرابی کے لئے خود کو گائیڈ کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس سے قبل رواں سال جون میں ہندوستان نے 4000 کلومیٹرفاصلے تک مارکرنے والی انٹرمیڈیٹ رینج بیلسٹک میزائل اگنی-4 کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔