انتخابی تشہیر کی سرگرمیوں کے درمیان راہل گاندھی نے سیلون میں بنوائی داڑھی، دیکھیں تصویری جھلکیاں

راہل گاندھی نے سیلون میں داڑھی ٹرمنگ کرواتے ہوئے تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ اس دوران موجودہ حالات اور ان کی (حجاموں کی) خواہشات پر دلچسپ باتیں ہوئیں۔

<div class="paragraphs"><p>سیلون میں داڑھی ٹرمنگ کرواتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سیلون میں داڑھی ٹرمنگ کرواتے ہوئے راہل گاندھی، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کی رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار راہل گاندھی ان دنوں اتر پردیش میں سرگرمی کے ساتھ انتخابی تشہیر کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز وہ رائے بریلی میں تھے جہاں مختلف مقامات پر انھوں نے عوام سے ملاقات کی اور جلسۂ عام سے خطاب بھی کیا۔ انتخابی تشہیر کی ان سرگرمیوں کے درمیان وہ رائے بریلی میں اچانک ایک حجام کی دکان (سیلو) پہنچ گئے اور حجام سے کہا کہ ان کی داڑھی بنا دیں۔ یہ دکان پر موجود حجاموں کے لیے ایک خوشگوار لمحہ تھا جب راہل گاندھی نے نہ صرف وہاں اپنی داڑھی چھنٹوائی (ٹرمنگ)، بلکہ مختلف موضوعات پر ان سے گفتگو بھی کی۔

راہل گاندھی نے سیلون میں داڑھی ٹرمنگ کرواتے ہوئے کچھ تصویریں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’’رائے بریلی میں ریلیوں کے درمیان بھائی کی دکان پر تھوڑی بیئرڈ ٹرمنگ (داڑھی بنوانا) کروا لی۔ تھوڑی گرمی سے راحت بھی مل گئی اور لگے ہاتھ موجودہ حالات، ان کی خواہشات پر دلچسپ بات چیت بھی ہو گئی۔‘‘


بہرحال، راہل گاندھی نے جو تصویریں شیئر کی ہیں، وہ دیکھنے لائق ہیں۔ آئیے آپ بھی ان تصویروں پر ایک نظر ڈالیے۔

انتخابی تشہیر کی سرگرمیوں کے درمیان راہل گاندھی نے سیلون میں بنوائی داڑھی، دیکھیں تصویری جھلکیاں
انتخابی تشہیر کی سرگرمیوں کے درمیان راہل گاندھی نے سیلون میں بنوائی داڑھی، دیکھیں تصویری جھلکیاں
انتخابی تشہیر کی سرگرمیوں کے درمیان راہل گاندھی نے سیلون میں بنوائی داڑھی، دیکھیں تصویری جھلکیاں
انتخابی تشہیر کی سرگرمیوں کے درمیان راہل گاندھی نے سیلون میں بنوائی داڑھی، دیکھیں تصویری جھلکیاں
انتخابی تشہیر کی سرگرمیوں کے درمیان راہل گاندھی نے سیلون میں بنوائی داڑھی، دیکھیں تصویری جھلکیاں

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔