امریکی کمپنی ’کے کے آر‘ نے بھی جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا کیا اعلان
فیس بک، سلور لیک، وسٹا پارٹنر اور جنرل اٹلانٹک کے بعد امریکی کمپنی کے کے آر نے جیو پلیٹ فارم میں 11367 کروڑ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آرآئی ایل ) کے جیو پلیٹ فارمز میں امریکہ کی نجی ایکوئٹی کمپنی کے کے آر نے جمعہ کو 11367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔ ’فیس بک‘، سلورلیک،’وسٹا پارٹنر‘ اور ’جنرل اٹلانٹک‘ کے بعد ایک ماہ میں جیو پلیٹ فارمز میں یہ پانچویں بڑی سرمایہ کاری ہے۔ کے کے آر کو ملا کر ایک ماہ میں کل 78562 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ڈیل ہو چکی ہے۔کے کے آر کا ایشیا میں کسی کمپنی میں یہ سب سے زیادہ رقم کی سرمایہ کاری ہے۔
جیو پلیٹ فارمز میں کے کے آر کی سرمایہ کاری 4.91 لاکھ کروڑ روپے کے ایکوئٹی ویلیوایشن اور 5.16 لاکھ کروڑ روپے کے وینچر کیپیٹل ویلیوایشن پر ہوا ہے۔ کے کے آر کو 11367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے جیو پلیٹ فارمز میں 2.32 فیصد حصہ داری ملے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔