خراب موسم کے پیش نظر امرناتھ یاترا پہلگام روٹ سے عارضی طور پر معطل
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر منگل کی صبح پہلگام میں ننون بیس کیمپ پر قریب تین ہزار یاتریوں کو روکا گیا۔
سری نگر،5 جولائی: ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر منگل کی صبح پہلگام روٹ سے سالانہ شری امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر منگل کی صبح پہلگام میں ننون بیس کیمپ پر قریب تین ہزار یاتریوں کو روکا گیا جبکہ جموں سے پہلگام کی طرف رواں دوان قریب چار ہزار یاتریوں پر مشتمل دوسرے قافلے کو رام بن کے چندرکوٹ میں واقع یاتری نواس پر روکا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں سے بالتل روٹ سے آنے والے قریب دو ہزار یاتریوں کو پوتر گھپا کی طرف سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔ بتادیں کہ 30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے دوران اب تک زائد از 70 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیے ہیں۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے دیگر انتظامات کے علاوہ امسال سیکورٹی کا فقیدالمثال بندوبست کیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔