مہالکشمی کے 59 ٹکڑے کرنے والے ملزم نے پھانسی لگا کر خودکشی کی! درخت سے لٹکی ملی لاش

29سالہ مہالکشمی ویالیکاول، بنگلورو میں کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔ وہ شادی شدہ تھی اور اپنے شوہر ہیمنت داسا سے 9 ماہ سے الگ رہ رہی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر یو این آئی</p></div>

فائل علامتی تصویر یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

بنگلورو میں 29 سالہ خاتون مہالکشمی کے قتل کیس کے مرکزی ملزم نے بدھ یعنی 25 ستمبر کو اڈیشہ میں خود کو پھانسی لگا لی۔ مہالکشمی قتل کیس کا مرکزی ملزم مکتی راجن پرتاپ رے  کوصبح اڈیشہ کے بھدرک ضلع کے بھوئن پور گاؤں کے قریب مردہ پایا گیا۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے ، پولیس کو مہالکشمی کی لاش بنگلورو کے ونائک نگر میں واقع اس کے گھر میں فرج کے اندر ملی تھی۔ پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں اور انہوں نے مکتی راجن پرتاپ رے کو اہم ملزم سمجھا تھا۔ بنگلورو کے ڈی سی پی (سنٹرل) شیکھر ایچ ٹیکناور نے کہا کہ پرتاپ رے نے خودکشی کر لی ہے۔


اڈیشہ میں پولیس کے مطابق، رے نے مبینہ طور پر خود کو درخت سے لٹکا کر خودکشی کر لی۔ پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر شانتونو کمار جینا نے بتایا کہ انہیں خودکشی کی اطلاع ملی تھی اور انہوں نے متوفی کی شناخت رے کے طور پر کی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ مکتی راجن  پرتاپ رےنے پولیس سے بچنے کے لیے خودکشی کا فیصلہ کیا۔

دراصل 21 ستمبر کو مہالکشمی کی لاش کے ٹکڑے ان کے گھر میں رکھے فریج سے ملے تھے۔ اس کے بعد ویالیکاول پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا۔ قاتلوں کو پکڑنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شیکھر کی قیادت میں 8 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ۔ تفتیش نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اڈیشہ کا مکتی راجن پرتاپ رے، جو مہالکشمی کے ساتھ  دکان پر کام کرتا تھا، اہم ملزم ہے۔


پولس کو اس وقت شک ہوا جب انہیں معلوم ہوا کہ چونکہ مہالکشمی کام پر نہیں آ رہی ہےاور مکتی راجن پرتاپ رے بھی کام پر نہیں آ رہا ہے۔ اس کے بعد جب پولیس نے مکتی راجن کے بارے میں چھان بین شروع کی تو پتہ چلا کہ مکتی راجن کا سیل فون سب سے پہلے ریاست مغربی بنگال میں بند تھا۔ اس کے بعد ایک ٹیم بنگال پہنچ گئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ اڈیشہ چلا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک ٹیم نے اڈیشہ میں ڈیرہ ڈالا اور اسے پکڑنے کے لیے ایک آپریشن شروع کیا۔

اسی وقت، پولیس نے اڈیشہ میں رہنے والے اس کے خاندان کا پتہ لگایا اور مکتی راجن کے خاندان اور دوستوں سے پوچھ گچھ کی اور پولس ٹیم کو اہم معلومات ملی۔ اطلاع ملی کہ وہ اپنے آبائی شہر کے قریب جنگل میں چھپا ہوا ہے۔ پولیس فوراً وہاں گئی اور منگل  یعنی24 ستمبر کی شام مکتی راجن کی تلاش کی لیکن مکتی راجن کی وہاں ایک درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ۔ یہ دیکھ کر پولیس والے بھی حیران رہ گئے۔ پولیس نے خودکشی کا  نوٹ بھی برآمد کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔