بھگونت مان پر ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کا الزام
بی ایس پی نے کہا ہے کہ بھگونت مان نے اپنی دلت مخالف سوچ کا مظاہرہ کیا ہے اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو معافی مانگنی چاہئے۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھگونت مان کی طرف سے نکودر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر اپنی گلے سے اتارا ہار چڑھانےکے واقعے نے سیاسی طول پکڑ لیا اور آج کانگریس اوربہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے شدید احتجاج کیا گیا۔ بی ایس پی نے مسٹر مان پر ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کرنے کا الزام لگایا ہے۔
پنجاب کانگریس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر مسٹر مان کی ویڈیو پوسٹ کی جو کانگریس کے مطابق اے اےپی نے جاری کیا تھا اور لکھا کہ ایسا لگاتا ہے کہ اے اے پی وزیراعلیٰ کے امیدوار مسٹر مان ہوش کھو بیٹھے ہیں کیونکہ وہ اپنے گلے کا ہار اتار کر ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر چڑھا رہےہیں۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ غلطی سے ویڈیو خود چنڈی گڑھ میں اے اے پی کے آفیشل ہینڈل پر خود ہی اپ لوڈ ہو گیا ہے۔
دوسری طرف بی ایس پی کے صدر جسویر سنگھ گڑھی نے الزام لگایا کہ مسٹر مان نے نکودر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کو ناپاک ہار پہنا کر دلتوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے۔ ایسا کرکے مسٹر مان نے اپنی دلت مخالف سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مان اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو معافی مانگنی چاہئے۔مسٹر گڑھی نے کہا کہ اگر معافی نہیں مانگی گئی تو بی ایس پی اے اے پی کے رہنما کے خلاف احتجاج کرے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔