69 ہزار اساتذہ بھرتی معاملہ میں سی بی آئی جانچ کی درخواست خارج

درخواست گزار نے پی آئی ایل میں بیسک ایجوکیشن وزیر ستیش چندر دویدی کو بھی پارٹی بناتے ہوئے پورے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا (ویکیپیڈیا)
تصویر سوشل میڈیا (ویکیپیڈیا)
user

یو این آئی

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنئو بینچ نے ریاست کے پرائمری اسکولوں میں 69 ہزار اساتذہ بھرتی معاملہ میں سی بی آئی جانچ کرائے جانے کے مطالبہ والی پی آئی ایل کو خارج کردیاہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل راگھویندر سنگھ وساتھی ایڈیشنل چیف مستقل اٹارنی رن وجے سنگھ نے سماعت کے وقت عدالت کو بتایا کہ اس معاملہ میں حکومت کے ذریعہ پہلے سے جانچ چل رہی ہے اور متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔یہ بھی کہا کہ پی آئی ایل برقرار رکھنے کے قابل نہیں ہے۔


جسٹس پنکج کمار جیسوال و جسٹس کرونیش سنگھ پنوار کی بینچ نے یہ حکم مقامی وکیل ستیندر کما رسنگھ کی جانب سے دائر مفاد عامہ عرضی کو خارج کرتے ہوئے دیا۔

درخواست گزار نے الزام عائد کیا تھا کہ ریاست میں 69 ہزار اساتذہ بھرتی معاملہ کے نام پر لوگوں سے بہت زیادہ پیسہ لیا گیا۔اس معاملہ میں کئی لوگوں و تعلیمی مافیاوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے پی آئی ایل میں بیسک ایجوکیشن وزیر ستیش چندر دویدی کو بھی پارٹی بناتے ہوئے پورے معاملہ کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔


ایڈووکیٹ جنرل نے سماعت کے وقت اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا کہ درخواست گزار وزیرتعلیم کو نام سے فریق کیسے بنا سکتا ہے،کہا کہ اس معاملہ میں درخواست گزار کی ساکھ و انٹینشن دونوں پر شک دکھائی دے رہا ہے۔مزید کہا کہ پورا معاملہ پریاگ راج ضلع سے متعلق ہے اور اس میں ایس ٹی ایف جانچ کررہی ہے اور کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔لہٰذا درخواست پری میچیور ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے واپس لینے کی اپیل پر درخواست خارج کردی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔