اتر پردیش میں انتخابی ڈیوٹی کے دوران 135 افراد کی موت، الہ آباد ہائی کورٹ الیکشن کمیشن سے برہم

الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ کورونا وبا کو روکنے کے لئے اس کے انتظامات نا کافی ثابت ہوئے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش پنچایت انتخابات کے دوران انتخابی ڈیوتی پر طعینات 135 افراد کی موت کے معاملہ پر اب ہائی کورٹ نے سخت رخ اپنایا ہے۔ کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئے نوٹس جاری کیا ہےاور کہا ہے کہ پنچایت انتخابات کے دوران سرکاری گایئڈ لائنس پر عمل کیوں نہیں کیا گیا ۔

نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق انتخابی ڈیوٹی کر رہے 135 افراد کی موت ہوئی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب مانگا ہے کہ کیوں نہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے اور مقدمہ چلایا جائے ۔ اس کے ساتھ عدالت نے کمیشن سے کہا ہے کہ وہ فورا کورونا گائیڈ لائنس پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں۔عدالت نے کورونا گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کی صورت میں کمیشن کےافسران کے خلاف کارراوئی کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔


عدالت نے کورونا وبا کو روکنے کے لئے حکومت کے رویہ کی بھی سخت تنقید کی ہے ۔کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ ’مائی وے یا نو وےیعنی میرا راستہ یا کوئی راستہ نہیں‘ کا طریقہ گلط ہےاور وہ یہ چھوڑ دیں اور لوگوں کے مشوروں پر عمل کریں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔