اتر پردیش حکومت نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرائے: ہائی کورٹ

Getty Image
Getty Image
user

قومی آواز بیورو

الٰہ آباد: آج ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت اور انتخابی کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرا لیں اور اس میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔ چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس ایم کے گپتا کی بنچ کے سامنے دائر ایک پٹیشن کی سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ حد بندی وغیرہ کو لے کر داخل اعتراضات کے سبب کئی طرح کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کے حل میں وقت لگ رہا ہے۔ بہر حال حکومت نے سماعت کے دوران انتخابات کی تاریخ کے ساتھ ٹائم ٹیبل بھی پیش کی۔ حکومت کے اٹارنی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اپنی طرف سے مکمل کارروائی کرنے کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کو سونپ دے گی جب کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے معاملہ طے پانے کے بعد انتخابات مکمل کرانے میں 35 دنوں کا وقت درکار ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔