بابا رام دیو کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری

الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اشونی کمار مشرا نے گوتم بدھ نگر کے گاؤں کے کسان سوہن لال کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

الہ آباد ہائی کورٹ نے پتنجلی آیور ویدک لمیٹڈ، نوئیڈا کے ڈائریکٹر یوگا گرو بابا رام دیو، گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ برجیش نارائن سنگھ اور یمنا ایکسپریس وے اتھارٹي کے چیف ایگزیکٹیو افسر ارون ویر سنگھ پر عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے الزام میں توہین کی نوٹس جاری کیا ہے۔
جسٹس اشونی کمار مشرا نے گوتم بدھ نگر کے گاؤں کے کسان سوہن لال کی درخواست پر آج یہ نوٹس جاری کیا۔
درخواست گزارکا کہنا ہے کہ پلاٹ نمبر 172-اے اور 172 بی کے حصول کی قانونی حیثیت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست پر جواب طلب کیا اور متنازعہ زمین کے جمود کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار کی زمین یمنا ایکسپریس وے اتھارٹی کے حق میں حاصل کر بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی آیور ویدک کو دے دی گئی تھی۔
عدالت کے اسٹے آرڈر کے باوجود کمپنی نے درخواست گزار کے پلاٹ کو خاردار تار سے گھیر لیا ہے۔ اس کی شکایت کئے جانے کے باوجود عدالت کے حکم مانا نہیں جارہا ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔