دہلی میونسپل کارپوریشن کے تینوں میئروں کی اروند کیجریوال کی رہائش پرغیر معینہ بھوک ہڑتال
دہلی میونسپل کارپوریشن کے تینوں میئر جئے پرکاش، انامیکا میتھلیش سنگھ اور نرمل جین سخت سردی کے باوجود 7 دسمبر سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر بیٹھے ہیں۔
نئی دہلی: دہلی کے تین میئروں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر بیٹھ کر میونسپل کارپوریشن کو 13 ہزار کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش، جنوبی میونسپل کارپوریشن کی میئر انامیکا میتھلیش سنگھ ، مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر نرمل جین سخت سردی کے باوجود 7 دسمبر سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر بیٹھے ہیں۔
شمالی دہلی کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش نے کہا کہ آج سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔ اکتوبر میں بھی تینوں میئروں نے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر دھرنا دیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ فنڈز کی کمی اور ملازمین کو اجرت کی عدم ادائیگی کے سبب متعدد بار ملازمین ہڑتال پر بھی جا چکے ہیں۔ کارپوریشن کے میئروں کا الزام ہے کہ کیجریوال حکومت واجبات کی ادائیگی نہیں کر رہی ہے، جس نے کارپوریشنوں کی مالی صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔ جئے پرکاش نے الزام عائد کیا کہ لاکھوں کارپوریٹرز کورونا دور میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ دہلی حکومت ان کا پیسہ روک کر بیٹھی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔