ہندوستان میں پہلی بار خلائی مشق میں شامل ہوئیں تینوں افواج، خلائی وسائل کے تحفظ پر زور
سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے ہندوستان کی خلائی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی قیادت کو جدید ترین تکنیک اور جدید ترین نظام کا فروغ کرکے خلا میں قومی مفادات کو محفوظ کرنا چاہیے۔
خلا میں ہندوستان کے قومی اسٹریٹیجک مقاصد کو محفوظ کرنے کے تناظر میں پہلی بار ہو رہے تین روزہ مشق 'انترکچھ ابھیاس-2024' کا انعقاد میں کیا جا رہا ہے۔ ڈیفنس اسپیس ایجنسی آف ہیڈکوارٹر کے ذریعہ منعقد یہ مشق پیر کو شروع ہوئی جو بدھ تک جاری رہے گی۔ اس مشق کے ذریعہ تینوں افواج مل کر اپنے خلائی وسائل کے تحفظ پر توجہ مرکوز کریں گی۔ اس مشق سے خلا میں قومی اسٹریٹیجک مقاصد کو محفوظ کرنے اور ہندوستان کی خلائی صلاحیت کو فوجی مہمات میں ضم کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔
اس پروگرام میں حصہ لے رہے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا کہ خلا اب ہندوستان کے دفاعی اور تحفظاتی نظام کا اہم معاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی تحقیقات اور بڑھتی فوجی صلاحیتوں کی اپنی وسیع وراثت کے ساتھ ہندوستان خلا پر مبنی صلاحیت کے لیے پیدا شدہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے بہتر حالت میں ہے۔ جنرل چوہان نے یہ بھی کہا کہ فوجی قیادت کو دفاعی تحقیق اور ڈی آر ڈی او، اِسرو اور تعلیمی شعبہ کے ساتھ مل کر انوویشن کو بڑھاوا دے کر اور جدید ترین تکنیک اور جدید ترین نظام کا فروغ کرکے خلا میں قومی مفادات کو محفوظ کرنا چاہیے۔
خلائی مشق کا مقصد خلا پر مبنی اثاثوں اور خدمات کو بہتر سمجھ فراہم کرنا اور خلا پر مبنی خدمات کے انکار یا رکاوٹ کی حالت میں آپریشنس کو چلانے میں کمزوریوں کی پہچان کرنا بھی ہے۔ اس میں تینوں دفاعی افواج کے ملازمین کے ساتھ ساتھ دفاعی خلائی ایجنسی اور اس سے وابستہ اکائیوں کے ساتھ شرکاء شامل ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کو ہندوستانی افواج کے ذریعہ نئی دہلی کے مانیک شا سینٹر میں سالانہ فارین سروس اتاشی بریفنگ منعقد ہوئی۔ اس میں 64 ممالک کے دفاعی اتاشی شامل ہوئے جنہوں نے عالمی تحفظ کے عصری مسائل اور ہندوستان کے نظریہ پر بات چیت ہوئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔