تینوں مسلح افواج وادی کشمیر سے افسپا ہٹانا چاہتی ہیں: راج ناتھ سنگھ
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’دفاعی خدمات یہ نہیں چاہتی ہیں کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں افسپا نافذ رہے۔ تینوں خدمات چاہتی ہیں کہ جموں وکشمیر سے بھی ہٹایا جائے، لیکن امن بحال ہو۔‘‘
گوہاٹی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز کہا کہ اگر مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں امن قائم رہے تو تینوں دفاعی خدمات وہاں سے مسلح افواج خصوصی اختیار ایکٹ (افسپا) کو جلد از جلد ہٹانا چاہتی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے گوہاٹی میں 1971 کی جنگ کے سورماؤں کے احترام کی تقریب کے دوران یہ بات کہی۔
یہ بھی پڑھیں : ’آج ہم دوسرے پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں‘
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’دفاعی خدمات یہ نہیں چاہتی ہیں کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں افسپا نافذ رہے۔ تینوں خدمات چاہتی ہیں کہ جموں وکشمیر سے بھی ہٹایا جائے، لیکن امن بحال ہو۔‘‘ انہوں نے اس سچ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی فورسز یہ نہیں چاہتی ہیں کہ بدامنی والے علاقوں میں افسپا جاری رہے۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’ہمارے دفاعی فورسز کے اندرونی سیکورٹی میں شامل نہ ہونا چاہتے ہیں، اگر افسپا ہٹا دیا جاتا ہے تو وہ بیرونی سیکورٹی پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔ اس لئے یہ نظریہ غلط ہے کہ مسلح افواج چاہتی ہیں کہ افسپا جاری رہے۔‘‘
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب راج ناتھ سنگھ نے کشمیر وادی سے افسپا ہٹانے کی بات کی ہے۔ انہوں نے 2015 میں اس وقت کہ وزیر داخلہ کے طور پر جموں و کشمیر کے اپنے سفر کے دوران کہا تھا کہ اگر حالات مثبت ہوں گے تو افسپا کو ہٹایا جا سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔