گیان واپی مسجد سے متعلق سبھی 7 معاملوں کی اب ایک ساتھ ہوگی سماعت، ضلع جج کی عدالت کا حکم

شرنگار گوری معاملہ کی چاروں عرضی گزار لکشمی دیوی، سیتا ساہو، منجو ویاس اور ریکھا پاٹھک نے عدالت میں درخواست دی تھی جس میں سبھی معاملوں کی سماعت ایک ساتھ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

گیان واپی مسجد/تصویر آئی اے این ایس
گیان واپی مسجد/تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

وارانسی کے گیان واپی مسجد اور شرنگار گوری سے جڑے سبھی معاملوں کی اب ایک ساتھ سماعت ہوگی۔ اس تعلق سے ایک درخواست عدالت میں داخل کی گئی تھی جس پر پیر کے روز غور کرتے ہوئے ضلع جج ڈاکٹر اجئے کرشن وشویش نے اپنا حکم سنایا۔

دراصل ماں شرنگار گوری معاملہ کی چار عرضی گزار لکشمی دیوی، سیتا ساہو، منجو ویاس اور ریکھا پاٹھک کی طرف سے عدالت میں درخواست دی گئی اور کہا گیا تھا کہ کرن سنگھ وِسین و دیگر کی طرف سے گیان واپی-ماں شرنگار گوری کے سلسلے میں داخل مقدموں کو ضلع جج کی عدالت میں منتقل کر ایک ساتھ اس پر سماعت کی جائے۔


اس عرضی پر سبھی فریقین کی دلیل سننے کے بعد حکم کے لیے آج کی تاریخ طے کر دی گئی تھی۔ لکشمی دیوی، سیتا ساہو، منجو ویاس اور ریکھا پاٹھک کے وکیل سبھاش نندن چترویدی، سدھیر ترپاٹھی نے معاملوں کی سماعت ایک ساتھ کیے جانے کے حق میں اپنی بات رکھی تھی۔ وکلا نے کہا کہ گیان واپی کے سبھی معاملے ایک جیسے ہیں، ان کی الگ الگ سماعت نہیں ہونی چاہیئں۔ ان دلیلوں پر غور کرنے کے بعد عدالت نے حکم سنایا کہ سبھی 7 معاملوں کی سماعت ایک ساتھ ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔